وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آفس نے انتہائی بے ایمانی کی ہے،یہ غیر اخلاقی حرکت ہے،وزیراعظم شہبازشریف ہر وزیراعلیٰ سے الگ الگ ملاقات کررہے تھے تو مجھ سے بھی ملاقات ہوئی، ویڈیو بنی، ویڈیو میں شاید میں نے ٹانگ پر ٹانگ رکھی ہوئی تھی اور وہ سیدھے بیٹھے تھے،ویڈیو بن گئی تو کیمرہ مین باہر چلا گیا تو وزیراعظم نے گھنٹی بجائی اور کیمرہ مین کو بلایا اور ٹانگ پر ٹانگ رکھی اوردوبارہ ویڈیو بنائی،اس سے آپ ان کی ذہنی حالت کا اندازہ کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






