محرم الحرام سے قبل سوشل میڈیا لاک ڈاؤن

اسلام آباد محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں، جبکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس نے سائبر پٹرولنگ میں اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بیرونِ ملک سے چلائے جانے والے بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان میں امن و امان کی صورتحال متاثر کرنے کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی نشاندہی پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایسے اکاؤنٹس اور ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ڈی آئی جی فیصل کامران نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں سوشل میڈیا پر کوئی مشتبہ یا اشتعال انگیز مواد نظر آئے تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بغیر تصدیق فرقہ وارانہ یا اشتعال انگیز مواد کو شیئر یا فارورڈ کرنا بھی قانوناً جرم ہے، لہٰذا عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close