بھارتی فلم انڈسٹری، خصوصاً تامل سنیما، اپنے ایک عہد ساز ہدایت کار اور اداکار سے محروم ہو گئی۔ دیہی زندگی کو حقیقت پسندانہ انداز میں پردۂ سیمیں پر پیش کرنے والے نامور فلم ساز بھارتی راجہ 84 برس کی عمر میں چنئی میں انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع اور تامل فلم پروڈیوسرز کونسل کے مطابق بھارتی راجہ گزشتہ کچھ عرصے سے پھیپھڑوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ بڑھتی عمر کے باعث پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیوں کے نتیجے میں بدھ کے روز انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی فلمی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔تامل فلم پروڈیوسرز کونسل نے اپنے تعزیتی بیان میں بھارتی راجہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جنوبی بھارتی سنیما کو ایک نئی سمت دی اور فلم سازی کے انداز میں انقلابی تبدیلیاں متعارف کروائیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری، خصوصاً تامل سنیما، اپنے ایک عہد ساز ہدایت کار اور اداکار سے محروم ہو گئی۔ دیہی زندگی کو حقیقت پسندانہ انداز میں پردۂ سیمیں پر پیش کرنے والے نامور فلم ساز بھارتی راجہ 84 برس کی عمر میں چنئی میں انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع اور تامل فلم پروڈیوسرز کونسل کے مطابق بھارتی راجہ گزشتہ کچھ عرصے سے پھیپھڑوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ بڑھتی عمر کے باعث پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیوں کے نتیجے میں بدھ کے روز انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی فلمی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
تامل فلم پروڈیوسرز کونسل نے اپنے تعزیتی بیان میں بھارتی راجہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جنوبی بھارتی سنیما کو ایک نئی سمت دی اور فلم سازی کے انداز میں انقلابی تبدیلیاں متعارف کروائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






