وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر ہرجانہ کیس میں عمران خان کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا حقِ دفاع بحال کر دیا ہے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسٹس عائشہ ملک نے آج مختصر فیصلہ سناتے ہوئے دو کے مقابلے میں ایک کی اکثریت سے درخواست منظور کی۔ عدالتی فیصلے کے بعد کیس دوبارہ ٹرائل مرحلے میں جانے کا امکان ہے، جہاں فریقین کو دوبارہ دلائل پیش کرنے کا موقع ملے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






