کیا آپ کا آئی فون بھی اس ‘بلیک لسٹ’ میں شامل ہے؟

واشنگٹن اگر آپ 10 یا 11 سال پرانا آئی فون استعمال کر رہے ہیں تو بہتر ہے کہ اسے تبدیل کر لیں، کیونکہ آئندہ واٹس ایپ کی سپورٹ ختم ہونے کا امکان ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2026 سے کچھ پرانے آئی فون ماڈلز کے لیے واٹس ایپ کی سپورٹ بند کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ مسلسل اپ ڈیٹس کے باعث پرانے آپریٹنگ سسٹمز کی سپورٹ ختم کر رہا ہے، اور 30 نومبر 2026 کے بعد کچھ پرانے آئی فونز پر ایپ استعمال نہیں کی جا سکے گی۔

فی الحال آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے iOS 15.1 یا اس کے بعد کا ورژن ضروری ہے، تاہم جلد ہی صرف iOS 15.5 یا اس سے جدید ورژن پر ہی واٹس ایپ کام کرے گا۔

اس تبدیلی کے بعد آئی فون 6s اور اس جیسے پرانے ماڈلز کے صارفین کو واٹس ایپ استعمال جاری رکھنے کے لیے لازمی طور پر اپنے ڈیوائس کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر صارفین پہلے ہی نئے iOS ورژن استعمال کر رہے ہیں، تاہم اب بھی کچھ پرانے فونز ایسے ہیں جن میں اپ ڈیٹ موجود نہیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ اپنی سروسز کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل نئے فیچرز شامل کرتا ہے، جو صرف جدید آپریٹنگ سسٹمز کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔

اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 8 ستمبر 2026 سے اینڈرائیڈ 6 سے پرانے ورژنز پر بھی واٹس ایپ سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close