اب قیمت چکانے کے لیے تیار ہو جائے! صدر ٹرمپ

واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے معاہدے پر مذاکرات میں بہت زیادہ تاخیر کی ہے اور اب اسے اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور اس کے کئی شعبے، جیسے بحریہ اور فضائیہ، عملی طور پر موجود نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو مکمل شکست ہو چکی ہے اور وہ صرف باتیں کرتا ہے جبکہ عملی اقدامات نہیں کرتا۔ ٹرمپ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کا یہ “غنڈہ” اب ختم ہو چکا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران نے ایسا معاہدہ کرنے میں بہت تاخیر کی جو اس کے لیے بہتر ثابت ہو سکتا تھا، اور اب اسے اس فیصلے کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close