اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج اور وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت ان انتخابات کو جعلی اور دھاندلی زدہ قرار دیتی ہے۔ ان کے مطابق حلف کے دن گلگت بلتستان میں یومِ سیاہ منایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے پاس تین حلقوں کے فارم 47 موجود ہیں، جبکہ 8 نشستوں پر پی ٹی آئی واضح طور پر جیت رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل نتائج کے مطابق جماعت کو وہ فارم 47 فراہم نہیں کیے گئے۔
بیرسٹر گوہر نے الزام عائد کیا کہ ووٹ میں ہیرا پھیری کی گئی اور عوام کو اپنے حقِ رائے دہی سے محروم رکھا گیا، جو جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔ ان کے مطابق پری پول دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو پورے عمل سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 70 فیصد پاکستانی عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






