خبردار! محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 7 جون سے 12 جون تک ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

الرٹ کے مطابق 8 سے 11 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات اور سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے۔

اسی طرح نارووال، لاہور، قصور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور بھکر میں بھی ہیٹ ویو کے اثرات پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لیہ، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ اور راجن پور بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے جبکہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 44 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close