ملک میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ

ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث یہ شہر ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے والا شہر بن گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2750 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اسلام آباد میں یہ قیمت 2733 روپے اور راولپنڈی میں 2707 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ کوئٹہ اور بنوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

حیدرآباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2600 روپے، خضدار اور لاڑکانہ میں 2400 روپے، فیصل آباد میں 2350 روپے، گوجرانوالہ میں 2333 روپے اور ملتان میں 2267 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 2250 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close