بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں آپ کی بھی رقم میں کٹوتی ہو رہی ہےتو پھر یہ کام ضرور کریں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مختلف شعبوں میں لوگوں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے تاہم اس میں کٹوتی کی شکایات بھی سامنے آتی ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک بھر میں مستحق خاندانوں کو کئی شعبوں میں مالی، تعلیمی اور روزگار کے لیے معاونت فراہم کر رہا ہے۔

بی آئی ایس پی کے تحت مختلف شعبوں میں رجسٹرڈ بینیفشریز کو مالی وظائف فراہم کیے جاتے ہیں تاہم اکثر ان میں کٹوتی کی شکایات سامنے آتی ہیں۔ لیکن اس کا حل ہے اور وہ ہے متعلقہ فورم پر اس کی شکایت کا اندراج۔

شکایت کیسے درج کرائیں؟
اگر کسی کے ساتھ یہ مسئلہ ہے تو وہ اپنی شکایت کے اندراج کے لیے بی آئی ایس پی کے قریبی تحصیل آفس رجوع کرے۔

تحصیل آفس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر یا کسی ذمہ دار کو وظیفے میں کٹوتی سے متعلق بتائیں اور پھر شکایت برائے خُرد بُرد فارم طلب کریں۔

فارم پر اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر، موبائل فون نمبر، رقم وصولی کی جگہ اور کٹوتی کی تفصیلات درج کریں۔

آپ کی درج کردہ شکایات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور شکایت درست ہونے پر متعلقہ بینک کو رقم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی جائے گی۔

یہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد آپ کی کاٹی گئی رقم آپ کو ادا کر دی جائے گی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close