دفعہ 234 نافذ! وفاقی وزراء کو نوٹسز جاری، اب کیا ہونے والا ہے؟

گلگت: گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے سلسلے میں صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور وفاقی وزرا کے انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے علاقے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان، Raja Shahbaz نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران ضابطۂ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی امیدوار کی جانب سے خلاف ورزی کی صورت میں اسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے دفعہ 234 بھی نافذ کر دی ہے اور واضح کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے لیے یکساں اہمیت رکھتی ہیں، جبکہ انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق دفعہ 234 کے تحت وفاقی وزرا کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے لیے سکیورٹی پلان مکمل طور پر تیار کر لیا گیا ہے، جسے تین مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں امیدوار یا متعلقہ فرد کو گلگت بلتستان سے بے دخل بھی کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close