بھارتی اداکار وجے نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی۔
تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جے نے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مسجد میں برابری، سکون اور عزت کا حقیقی احساس ملا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار جے نے 2011 کے قریب اسلامی تعلیمات اور مذہبی طرزِ زندگی اپنانا شروع کیا تھا، جبکہ انہوں نے 2019 میں ایک میڈیا انٹرویو کے دوران باضابطہ طور پر اپنے قبولِ اسلام کی تصدیق کی۔ حالیہ دنوں میں Galatta Plus کو دیے گئے انٹرویوز میں انہوں نے اپنی روحانی تبدیلی پر تفصیل سے گفتگو کی۔
اداکار کے مطابق ماضی کے تجربات انہیں اندرونی سکون فراہم نہیں کر پا رہے تھے تاہم ایک مسجد کے دورے نے ان کی سوچ بدل دی، انہوں نے کہا کہ مسجد میں ہر شخص ایک ہی صف میں کھڑا ہو کر عبادت کرتا ہے اور وہاں انہیں کسی قسم کی غیر ضروری شہرت یا خصوصی توجہ کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جس نے انہیں بے حد متاثر کیا۔
جے کو اکثر وجے کے شریک اداکار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے 2002 کی فلم Bagavathi میں وجے کے چھوٹے بھائی کا کردار ادا کرکے فلمی دنیا میں نمایاں آغاز کیا تھا۔
اداکار نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ انہوں نے تاحال قانونی طور پر اپنا نام تبدیل نہیں کیا تاہم وہ مستقبل میں عزیز جے نام اپنانے پر غور کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






