سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوہستان ،سوات ، مالم جبہ ، کالام اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، تاہم دن کے اوقات میں مری،گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ وسطی /جنو بی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، تاہم جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





