کوئٹہ کے چمن پھاٹک کے قریب دھماکا کے باعث آگ بھڑک اٹھی، واقعے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئیں۔
پولیس کے مطابق چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی ہے، متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکا اتنا شدید تھا کہ اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ٹریک کے اطراف میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ واقعے کے بعد سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کر لیا گیا، وقوعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
معاون خصوصی بابر یوسفزئی کے مطابق واقعہ کی معلومات حاصل کررہے ہیں، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






