پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ، خطبہ حج ، اردو ، پنجابی اور پشتو سمیت 35 زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ

سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج کے موقع پر خطبہ حج دنیا بھر میں بولی جانے والی 35 بڑی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ نشر کیا جائے گا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمین حج اور ناظرین تک خطبہ حج کا پیغام آسان اور مؤثر انداز میں پہنچانا ہے۔

وزارت کے مطابق خطبہ حج کو انگریزی ، فرنچ، انڈونیشین، ترکی، فارسی، روسی، چینی اور دیگر عالمی زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔

پاکستان کے زائرین کیلئے خطبہ حج کو قومی زبان اردو کے ساتھ ساتھ علاقائی زبانوں پنجابی اور پشتو میں بھی نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے خطبہ حج دنیا بھر میں لاکھوں افراد تک پہنچایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمان اس روحانی پیغام سے مستفید ہو سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close