بنگلہ دیش نے پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 78 رنز سے شکست دیتے ہوئے 2 میچز کی سیریز میں وائیٹ واش کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پوری ٹیم بنگلہ دیش کی جانب سے دیئے گئے 437 کے ہدف کے جواب میں 358 رن بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں محمد رضوان کے 94 رنز بھی ٹیم کو جیت نہیں دلوا سکے، ان کے علاوہ کپتان شان مسعود اور سلمان آغا نے 71 ، 71 رنز کی اننگز کھیلیں ، ساجد خان 28 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تیج السلام نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 پاکستانی کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ ناہید رانا نے 2، شریف السلام اور مہدی حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 278 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 232 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی لیکن دوسری اننگز میں بنگلہ دیش نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 390 رنز کی اننگز کھیلی اور پاکستان کو جیت کیلئے 437 رنز کا ہدف دیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close