لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی کھیل کی بحالی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے بین الاقوامی دوروں کے لیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ڈیلی الانس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔
پی ایچ ایف کے ترجمان کی جانب سے لاہور میں جاری کردہ بیان کے مطابق، تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں اور آفیشلز کا روزانہ کا الانس بڑھا کر 110 امریکی ڈالر مقرر کر دیا گیا ہے۔فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور عالمی سطح پر ان کے وقار کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ مالی فکر سے آزاد ہو کر کھیل پر توجہ مرکوز کر سکیں۔علاوہ ازیں، پی ایچ ایف نے قاہرہ کوالیفائرز، جونیئر ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی بھرپور تیاریوں کے لیے خطیر فنڈز بھی جاری کر دیے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پرو لیگ اور دیگر بین الاقوامی دوروں کے دوران ٹیم کے لیے لاجسٹکس اور رہائش کا بہترین انتظام کر دیا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






