ن لیگ کے ایم این اے کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کا انکشاف

لاہور:   پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے چودھری وسیم قادر کا وٹس ایپ ہیک ہو گیا، نامعلوم افراد نے وسیم قادر کے وٹس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے پیسے بٹورنے کی بھی کوشش کی جس پر چودھری وسیم قادر نے اپنے عزیز و اقارب کو بروقت مطلع کیا کہ وہ میرے نمبر سے آنے والے کسی بھی میسج کو سنجیدہ نہ لیں کیونکہ میرا واٹس ایپ نمبر اہیک ہو چکا ہے ۔

 

واضح رہے کہ چودھری وسیم قادر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکنِ قومی اسمبلی ہیں، وہ لاہور سے منتخب ہوئے اور قومی اسمبلی میں مسلم لیگ(ن)کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ معروف سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور سابق گورنر پنجاب غلام حیدر وائیں کے داماد بھی ہیں،

چودھری وسیم قادر اس سے قبل بھی پنجاب کی سیاست میں متحرک رہے ہیں اور مختلف عوامی و سیاسی امور میں حصہ لیتے رہے ہیں۔مسلم لیگ ن سے قبل وہ پاکستان تحریک انصاف کی جماعت سے وابستہ تھے ،انھوں نے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور الیکشن میں فتح کے بعد وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close