پاکستان نے قرض میں کمی کا فریم ورک عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو پیش کر دیا۔
آئی ایم ایف کو پیش کردہ فریم ورک کے مطابق اگلے سال قرض جی ڈی پی کے 67.4 فیصد پر لایا جائے گا جبکہ 2034 تک قرض ٹو جی ڈی پی 55.7 فیصد کرنے کا فریم ورک ہے، 2028 میں قرض ٹو جی ڈی پی شرح 64.7 فیصد اور 2029 میں 61.6 فیصد تک لائی جائے گی۔
دستاویز کے مطابق 2033 میں 56.8 فیصد اور 2034 میں قرضے جی ڈی پی کا 55.7 فیصد ہوں گے۔
آئی ایم ایف کے مطابق قرض میں کمی کے لیے ٹیکس اصلاحات ضروری ہیں، اخراجات پر کنٹرول نہ کیا تو قرضوں کا بوجھ کم نہیں ہوگا، قرض میں کمی کے لیے ایف بی آر اور توانائی شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں، اصلاحات کے بغیر قرضوں میں کمی کے فریم ورک پر عمل درآمد نہیں ہو سکے گا۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ قرض میں کمی کے لیے ٹیکس نیٹ وسیع کرنا اور ریاستی اداروں کے نقصانات کم کرنا ہوں گے، توانائی شعبے کا گردشی قرض کنٹرول کر کے بیرونی فنانسنگ ذرائع مستحکم بنانا ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






