فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے خلاف پراکسیز کو خبردار کر دیا

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف پراکسیز کا خاتمہ یقینی بنائیں گے ملک کی ترقی اور خوشحالی کا سفر منزل تک پہنچے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں کمانڈر کوئٹہ کور نے ان کا استقبال کیا۔

فیلڈ مارشل نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے بہترین معیار کو سراہا اور جدید جنگی رجحانات کے مطابق خود کو آراستہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افسران اپنی تربیت کے امور میں تسلسل اور اعلیٰ معیار کو اپنائیں۔

اس موقع پر کالج کے طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا میں بلند مقام حاصل کرنا ہے اور مسلح افواج عوام کے تعاون سے ہر طرح کی دہشت گردی کو شکست دینے کیلیے تیار ہے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پروپیگنڈے اور پراکسیز کے ذریعے پاکستان کا خوشحالی کا سفر روکا نہیں جا سکتا۔ ملک کے خلاف پراکسیز کا خاتمہ یقینی بنائیں گے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر منزل تک پہنچے گا۔ دیرپا ترقی سےعوام میں خوشحالی یقینی بنائی جا سکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن واستحکام انتہائی ضروری ہے، اور صوبے میں امن واستحکام کیلیے عوامی فلاح، جامع ترقی اور بہتر طرز حکمرانی ناگزیر ہے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی عوامی بہبود، سماجی و معاشی ترقی اور ریاستی رشتے مضبوط بنانے کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے بلوچستان میں امن، استحکام اور ریاستی عملداری برقرار رکھنے میں فورسز کے کردار کی بھی تعریف کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close