آزاد کشمیر میں مالی امداد اور زمین دینے کے اعلانات

بنگوئیں / راولاکوٹ
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے آزاد جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس پونچھ کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سردار پیلس بنگوئیں میں منعقد ہوئی۔ دریں اثنا سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نیصغیر شہید پریس کلب پانیولہ کے نو منتخب عہدیداران سے بھی حلف لیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے آزاد جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس پونچھ اور صغیر شہید پریس کلب پانیولہ کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا جبکہ ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب خالد نے صغیر شہید پریس کلب کے لیے دس مرلہ زمین دینے کا اعلان کیا۔تقریب میں مشیر حکومت سردار احمد صغیر، ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب خالد ودیگر موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close