//

عوام کو جھٹکے پر جھٹکا ، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی! کرایوں میں بھی بڑے اضافے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے ملک بھر میں مال برداری کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے رہنما ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 12 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ٹرانسپورٹ شعبہ شدید متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم نہ کیا تو ملک بھر میں ٹرانسپورٹ سروس معطل کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی بھی حمایت کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close