اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )نے ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کے لیے نئی پالیسی نافذکردی۔فال 2026 کے سمسٹر سے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے انٹری ٹیسٹ لازمی قراردیدیاگیاہے،ملک بھر کی سرکاری اور نجی جامعات اب گریجویٹ پروگرامز کیلئے الگ انٹری ٹیسٹ نہیں لے سکیں گی۔تمام تر داخلے اب ایچ ای سی کی تعلیمی ٹیسٹنگ کونسل کے تحت ہیٹیا جی آر ایٹیسٹ سے مشروط ہوں گے۔ ایچ ای سی نے میرٹ اور شفافیت کے فروغ کے لئے گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی 2023 کی بعض شقیں فوری طور پر واپس لے لیں،نئی پالیسی کا مقصد ملک بھر کی جامعات میں داخلوں کا یکساں، معیاری اور شفاف قومی فریم ورک قائم کرنا ہے۔ ایچ ای سینے تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے تعلیمی اداروں کو نئی گائیڈ لائنز پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






