مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی:   پی آئی اے نے اپنے مسافروں کے لیے ایک نیا پروجیکٹ شروع کردیاجس کے تحت مسافروں کو اپنی مرضی کا سفر کرنے کے لئے مرضی کی ٹکٹ لینے کا اختیار مل گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں پاکستان سے متحدہ عرب امارات اور باکو جانے والی پروازوں پر سہولت فراہم کی گئی ہے، مسافروں کیلئے لائٹ ، سمارٹ اور فریڈم پیکج متعارف کرایاگیاہے۔ مسافروں کو ٹکٹ کے حصول کے لیے 3 آپشن دے دئیے گئے ہیں جس میں لائٹ ، سمارٹ اور فریڈم پیکج شامل ہیں،متعارف پیکیج میں مسافروں کو ٹکٹوں کی مفت تبدیلی، ریفنڈنگ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور لائلٹی پوائنٹس کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close