لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف اور زرداری مکمل سیاسی خاتمے کی طرف جا رہے ہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ذی شعور سیاسی جماعت ملک کے نوجوانوں کو اس طرح اپنے خلاف نہیں کرے گی جس طرح نون لیگ اور ہیپلزپارٹی کر رہے ہیں، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ بالآخر شریف اور زرداری مکمل سیاسی خاتمے کی طرف جا رہے ہیں اور پاکستان کو زرداری اور شریف خاندان کی سیاست سے آگے بڑھنے کا موقعہ ملے گا، اسٹیبلشمنٹ کو جتنا عرصہ ان دونوں نے بیوقوف بنا کر حکومت کی ہے کوئی اور نہیں کر سکا۔ان کعا کہنا ہے کہ نون لیگ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جیسے جوکر کو گلگت بلتستان میں کمپین انچارج بنایا ہے، اس سے اندازہ لگائیں کہ پاکستان کے لوگوں پر کتنا ظلم کیا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف جیسی قومی وحدت کی جماعت کے ہاتھ پائوں باندھ کر، جیلوں اور زندانوں میں محدود کر کے اس طرح کے جاہل نگینے پاکستان پر مسلط کیے جا رہے ہیں، اس کا نتیجہ بے سمت معیشت، مہنگائی، انتشار، دہشت گردی، بے یقینی مستقبل کی صورت میں آ رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






