وایان: روس نے کہا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا مطلب ہوگا امریکا اور اسرائیل نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل مندوب میخائل اولیانوف نے ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کی خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا مطلب ہوگا امریکا اور اسرائیل نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا۔قبل ازیں نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایران پر دوبارہ حملوں کی تیاری کررہے ہیں ۔روسی مندوب نے چینی وزیر خارجہ کے اس موقف کی مکمل تائید کی کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے مکمل جنگ بندی کی جائے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






