تہرن : امریکہ نے ایران کو اپنے جواب میں 400 کلو افزودہ یورینیم کی حوالگی سمیت امریکہ نے مذاکرات کی بحالی کے لئے پانچ شرائط رکھ دیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق مذاکرات کیلئے ایران کی تجویز کے جواب میں امریکہ نے پانچ شرائط عائد کی ہیں۔ ان شرائط کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران کو جنگی ہرجانہ ادا نہیں کیا جائے گا۔400 کلو گرام افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کیا جائے گا۔صرف ایرانی ایک جوہری تنصیب برقرار رہے گی۔ایران کے منجمد اثاثوں کا 25 فیصد بھی نہیں دیا جائے گا۔مذاکرات تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے کو سے مشروط ہوں گے۔ دوسری جانب ایران کی جانب سے پیش کی گئی پانچ شرائط میں تمام محاذوں خاص طور پر لبنان میں جنگ کا خاتمہ،ایران پر پابندیوں کا خاتمہ،ایران کے منجمد اثاثوں کی واپسی،ایران کو جنگی ہرجانے کی ادائیگی،آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری کو تسلیم کرنا شامل ہے ۔بی بی سیکے مطابق بعض ایرانی میڈیا اداروں کا کہناہے کہ کہ تہران نے امریکی فریق کی جانب سے پاکستانی ثالث کے ذریعے موصول ہونے والی تجاویز کے بعد گذشتہ رات اپنا موقف پاکستانی حکام تک پہنچا دیا۔ یہ رپورٹس پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے تہران کے ایک روزہ دورہ کے بعد سامنے آئی ہیں۔دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہاصدرٹرمپ نیدھمکی پر عمل کیا تو امریکی فوج کو مشکل حالات کا سامنا کرناپڑے گا۔ایرانی میڈیارپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا امریکا اپنی ناکامی چھپانے کیلئے احمقانہ اقدام اٹھانا چاہتا ہے، امریکا نے دوبارہ کارروائی کی تو پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






