جیکب آباد: جیکب آباد کے قریب سکھر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،حادثے کاشکار ہونیوالی سکھر ایکسپریس کراچی سے جیکب آباد آرہی تھی۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ٹریک کو جلد کلیئر کرایا جائے گا۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ۔ادھر شدید گرمی کے باعث مسافروں کا برا حال ہے ، ریلوے حکام سے جلد از جلد ٹرین روانہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






