بنوں پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 5 دہشتگردہلاک

بنوں پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 5 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) کے بنوں فتح خیل پولیس چوکی واقعے کے بعد پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

آر پی او بنوں کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے بنوں میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس کی ستائش کی ہے۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔دہشت گردوں کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں، قوم کو پولیس کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close