انمول عرف پنکی منشیات کیس میں اہم پیش رفت، متعدد افراد کے نام پی این آئی ایل میں شامل

ایف آئی اے نے منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے متعدد افراد کے نام پی این آئی ایل میں شامل کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی سمیت اس کے دو سابق شوہروں اور دو بھائیوں کے نام بھی پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (PNIL) میں شامل کیے گئے ہیں۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی این آئی ایل میں نام کراچی کی سفارش پر شامل کیے گئے تاکہ متعلقہ افراد کی نقل و حرکت اور بیرون ملک سفر پر نظر رکھی جا سکے۔

حکام کے مطابق منشیات نیٹ ورک، مالی لین دین اور سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جبکہ مزید اہم انکشافات اور گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

کیس میں شامل افراد کے بینک اکاؤنٹس، سفری ریکارڈ اور رابطوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close