اسلام آباد: وزیراعظم ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت مفت ٹیسٹ اورعلاج کا پائلٹ پروگرام تشکیل دے دیا گیا، اسلام آباد میں عام شہریوں کیلئے ہیپاٹائٹس- سی کی سکریننگ کا آغا ز آج (بدھ ) سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق 12سال سیزائد عمر کیتمام افراد کی ریپیڈ ریسپانس ٹیسٹ کٹس سے تشخیص کا اہتمام کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں 12صحت سہولت مراکزمیں ٹیسٹ رزلٹ کی سہولت دستیاب ہوگی ، پمزاسپتال،پولی کلینک، نرم ،فیڈرل جنرل اسپتال،میں بھی ٹیسٹ کئے جائیں گے ، ابتدائی ٹیسٹ مثبت آنے پر این آئی ایچ سے7 ہزار روپے کا پی سی آرٹیسٹ مفت ہو گا ، پی سی آر ٹیسٹ مثبت آنے پر ہر مریض کو 60 ہزار روپے کی 6 ماہ کی دوائیں مفت ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کی روشنی میں دوسرا مرحلہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان ہو گا، تیسرے مرحلیمیں ملک بھر کے شہریوں کی اسکریننگ ہوسکے گی، ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پر وفاق کی سطح پر 34 ارب روپے خرچ ہوں گے ، پاکستان میں تقریبا ایک کروڑ مریضوں میں ہیٹا ٹائٹس کا وائرس موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






