آزاد کشمیر عدلیہ میں بڑی پیشرفت، جسٹس سید شاہد بہار نے حلف اٹھا لیا

مظفرآباد ( پی آںٔی ڈی) 12 مںٔی 2026
سینئر جج عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر، جسٹس سید شاہد بہار نے بحیثیت قاںٔم مقام چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ قائم مقام صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے جسٹس سید شاہد بہار سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس میں موسٹ سینئر وزیر و وزیر قانون ،انصاف ،پارلیمانی امور و انسانی حقوق میاں عبدالوحید ، جج عدالت العالیہ جسٹس سردار محمد اعجاز خان، سابق چیف جسٹس سید منظور الحسن گیلانی ، سابق چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء، سابق چیف جسٹس عدالت العالیہ صداقت حسین راجہ، سابق وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل سید قمر سبزواری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر واجد گیلانی، ڈسٹرکٹ جوڈیشری ،بار کونسلز ،سنٹرل بار ایسوسی ایشن اور ہائی کورٹ بار کے عہدیداران و ممبران کے علاوہ آزاد کشمیر بھر سے وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈرافٹس مین محکمہ قانون راجہ زاہد محمود نے قائم مقام چیف جسٹس عدالت العالیہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بڑھ کر سنایا۔تقریب کی نظامت کے فرائض سیکرٹری صدارتی امور شاہد ایوب نے انجام دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close