//

ایل پی جی کی من مانی قیمتیں برقرار، شہری اضافی رقم دینے پر مجبور

فیصل آباد (آئی این پی): فیصل آباد میں سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین اضافی رقم ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 350 سے 480 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ دکاندار سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کے مطابق قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی مسلسل مہنگی فروخت نے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔ ان کے مطابق سرکاری نرخوں پر گیس دستیاب نہ ہونے کے باعث وہ مجبوری میں زیادہ قیمت ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

گھریلو صارفین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور من مانی قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close