وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کی وفات پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے قطر کے سابق امیر، شیخ حمد بن خلیفہ الثانی، کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کی وفات قطر اور اس کے عوام کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان سمیت قطر کے عوام کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close