پنجاب میں مزید 191 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں سامنے آ گئی ہیں جس کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
گوجرانوالہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) اپنی سرکاری ویب سائٹ پر مجموعی طور پر 191 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کی فہرست جاری کر دی ہے۔
جی ڈی اے کا کہنا ہے کہ تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو پلاٹوں کی فروخت شروع کرنے سے پہلے جی ڈی اے حکام سے منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ جب کہ مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹیز نے جی ڈی اے سے منظوری نہیں لی ہے۔
غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فہرست میں درج ذیل سوسائٹیز شامل ہیں۔
علامہ اقبال ٹاؤن فیز I، اسٹیٹ لائف کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم، الکرم سٹی، تاج گارڈن، المصور سٹی، البراق گارڈن، گوجرانوالہ ہومز، سٹی ریزیڈنشیا، گرین پارک، عبداللہ گارڈنز، زموا سٹی، الرحمان سٹی، آغوش ہاؤسنگ اسکیم، المجیب ٹاؤن اورنگزیب ٹاؤن شامل ہیں۔
ان کے علاوہ حمزہ ٹاؤن، مکی اسٹریٹ، اسامہ پارک، فلک سٹی، محمد بخش پارک، احمد سٹی، محلہ گولڈ سٹی، اسمارٹ ہومز، شہریار ٹاؤن سمیت درجنوں بے نام سوسائٹیز شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد اور لاہور میں بھی سیکڑوں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز منظر عام پر آ چکی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






