بھوکا ریچھ بیکری میں داخل ہونے کی کوشش میں ناکام، ویڈیو وائرل

گیٹلن برگ:  امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر گیٹلن برگ میں ایک بھوکے ریچھ نے رات کے وقت بیکری میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یکری اولگا یولڈ سنیمن رولز کے باہر نصب سیکیورٹی کیمرے میں یہ منظر ریکارڈ ہو گیا، جس میں ریچھ دروازے کے قریب آ کر اپنے پنجوں سے اسے کھولنے کی کوشش کرتا ہے۔ کچھ دیر جدوجہد کے بعد وہ ناکام ہو کر واپس چلا جاتا ہے۔بیکری انتظامیہ نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر یہ ریچھ ویڈیو دیکھ رہا ہے تو اسے بیکری کے اصول سیکھنے چاہییں اور دوبارہ ایسی حرکت نہ کرے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور صارفین اسے ایک دلچسپ اور منفرد واقعہ قرار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close