اہم وزیر وزارت سے برطرف

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وزیر چوہدری محمد رشید کو وزارت سے برطرف کر دیا. 

برطرفی کا فیصلہ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر فوری طور پر نافذ کر دیا گیا۔ چوہدری محمد رشید کے پاس پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی وزارتیں تھیں۔

ذرائع کے مطابق چوہدری محمد رشید کی پاکستان مسلم لیگ ن میں ممکنہ شمولیت پر اختلافات پیدا ہوئے۔ پارٹی پالیسی سے انحراف برطرفی کی بنیادی وجہ قرار دی جا رہی ہے، حکومتی حلقوں میں چوہدری محمد رشید کی سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کی خبروں نے ہلچل مچا دی۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے حکومتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدام اٹھایا۔

چوہدری محمد رشید کی وزارت ختم، محکموں کے نئے قلمدانوں پر مشاورت جاری ہے۔ سیاسی حلقوں میں اہم پیش رفت، آزادکشمیر کی سیاست میں نئی صف بندیاں متوقع ہیں۔ ممکنہ پارٹی تبدیلی کے باعث حکومت کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close