جھل مگسی میں خاران سے لاڑکانہ جانے والی بس کو باریجہ کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔ ڈی ایچ او جھل مگسی کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر بی ایچ یو باریجہ منتقل کیا گیا۔ 7 شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔
ریسکیو کے مطابق ایمبولینس کی کمی کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔
حکام کے مطابق کوچ خاران سے لاڑکانہ جا رہی تھی کہ ایم ایٹ شاہراہ کے مقام پر بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






