امن و امان یا خطرہ؟ حکومت کا اہم اقدام

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج کی تعیناتی میں توسیع کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی مدت میں 14 جون 2026 تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ گلگت بلتستان حکومت کی درخواست پر کیا گیا۔وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو تعینات کیا۔ ذرائع کے مطابق قبل ازیں وفاقی حکومت نیاس سال مارچ میں گلگت بلتستان میں فوج تعینات کی تھی،وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے3اضلاع میں فوج تعینات کی تھی،گلگت، سکردواورشگرکے اضلاع میں فوج اورسول آرمڈ فورسزکی تعیناتی کی گئی،مطلوبہ تعداد میں پاک فوج اورسول آرمڈفورسزتعینات کرنے کی منظوری لی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close