معرکہ حق کی گونج! قوم کے اتحاد نے تاریخ رقم کر دی—بگٹی کا بڑا بیان

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازاحمد بگٹی نے کہا ہے کہ معرکہ حق قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی جیت ہے۔معرکہ حق کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ معرکہ محض عسکری فتح نہیں بلکہ قومی عزم، حوصلے اور اتحاد کی روشن مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے جرت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کی جارحیت کا موثر جواب دے کر وطن کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی جیت ہے، پاکستان نے ہر محاذ پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دانشمندانہ قیادت نے قومی اتحاد اور ریاستی ہم آہنگی کو مضبوط کیا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار عسکری قیادت نے پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close