بیٹھک اعوان آباد: ملک باسط شریف اعوان امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ بلوچ ، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کی بڑی کامیابی ، بزرگ رہنما صوفی نواز ، حاجی فرید گل، سابق صدر بیٹھک اعوان آباد اپنی 30سالہ رفاقت، وزیر حکومت فہیم ربانی سے چھوڑ کر ملک باسط اعوان کے قافلے میں شامل ہو گئے، ان کے ساتھ کمانڈر (ر) کریم اعوان ، میجر اعجاز عباسی ، ایس ڈی او(ر)اشفاق کیانی، سردار اختر عزیز ، سردار ڈاکٹر ریاست بھی شامل ہیںحلقہ بلوچ مرکز اعوان آباد میں “پبلک سیکرٹریٹ ملِک باسط شریف اعوان” کی افتتاحی تقریب بزرگ سیاسی و سماجی شخصیت ملِک گل نواز اعوان کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی اور پبلک سیکرٹریٹ کا افتتاح بھی ملِک گل نواز اعوان کے دستِ مبارک سے ہوا۔افتتاحی تقریب میں حلقہ بلوچ سے مقتدر سیاسی، سماجی ، مذہبی اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے امیدوار اسمبلی حلقہ بلوچ، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ملِک باسط شریف اعوان، ڈائریکٹر کمیونیکیشنز RWF ڈاکٹر بشر علوی کے علاوہ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار عزیز اختر، ایس ڈی او راجہ اشفاق کیانی، ملِک مسعود کوثر اعوان، کمانڈر(ر) ملِک کریم اعوان، سلمان مغل،کے علاوہ حلقہ بلوچ سے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے اظہارِ خیال بھی کیا۔ گرامی قدر مقررین کا کہنا تھا کہ ہم فرزندِ بلوچ ملِک باسط شریف اعوان کے خدمت اور ترقی کے سیاسی کاز کو لے کر گھر گھر پہنچیں گے اور اللّہ کے فضل سے آمدہ الیکشنز میں حلقہ بلوچ کے عوام پر مسلط استحصالی قوتوں کو شکست دے کر دم لیں گے۔فرزندِ بلوچ ملِک باسط شریف اعوان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست خدمت کی سیاست ہے اور ہم ان شاء اللّہ تعالیٰ حلقہ بلوچ کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرتے رہیں گے۔ حلقہ بلوچ کے باشعور عوام نے جس طرح خدمت کی سیاست کو پذیرائی بخشی اس کی مثال کشمیر بھر میں کہیں نہیں ملتی۔ میں اور میری ٹیم حلقہ بلوچ کے عوام کی اِن بے لوث محبتوں کا قرض ، ان شاء اللّہ تعالیٰ، خدمت اور ترقی کی صورت میں چکائیں گے۔آج سے ہمارے پبلک سیکرٹریٹ کے دروازے بلاتفریق ہر فرد کے لیے کھلے رہیں گے۔ پبلک سیکرٹریٹ کا مشن یہی ہے کہ حلقہ کے غریب اور محروم طبقے کی آواز کو طاقت بخشی جائے اور اُن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ملِک باسط شریف اعوان کا کہنا تھا کمزوروں کو دبانے والے یاد رکھیں اب حلقہ بلوچ میں سیاست کے نام پر بدمعاشی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ کسی زور زبردستی اور دھونس سے غریب کے ضمیر کی آواز نہیں دبانے دی جائے گی۔ کسی غریب کو گھورنے والی میلی آنکھ نوچ لی جائے گی۔ تقریب میں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار ڈاکٹر ریاست ، بزرگ سیاسی شخصیت راجہ عزیز کیانی ، کیپٹن (ر) سردار عارف ، سابق صدر انجمن تاجران حاجی ملِک محمد اکرم اعوان، ہیڈ ماسٹر(ر) ملِک محمد اسحاق اعوان ، میجر (ر) اعجاز عباسی صاحب، ملِک شوکت اعوان صاحب، سابق صدر انجمن تاجران ملِک فرید گل اعوان صاحب، سابق صدر انجمن تاجران ملِک اختر اعوان صاحب، ممتاز سیاسی رہنما ملِک اسحاق اعوان ، خالد مغل ، راجہ طارق ، ملِک فضیلت اعوان صاحب، نمبردار اسحاق مغل، ملِک ایوب اعوان ، راجہ اخلاق احمد خاکی، محمد شیر قریشی، رفیق جنہال ، ملِک نعیم جاوید ، ملِک عرفان اعوان ، صوبیدار میجر سردار اختر شاہین صاحب، حضرت مولانا سرفراز صدیقی صاحب کے علاوہ حلقہ بھر سے ممتاز نمائندہ شخصیات شریک ہوئیں۔ افتتاحی تقریب کی اختتامی دعا قبلہ پیر سید منور حسین شاہ صاحب نے کروائی۔ آخری مرحلے کی دعائے برکت مسکینی سلسلے کی بزرگ روحانی شخصیت سردار کمال نے کروائی۔ تقریب میں سلسلے کی دیگر گرامی قدر شخصیات کے ہمراہ ملِک طارق اعوان نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






