عدالت کا خواتین کے نان نفقہ سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ نے خواتین کے نان نفقہ سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے  6 سال کی حد سے متعلق مؤقف مسترد کردیا۔

لاہورہائیکورٹ نے12 سالہ بقایا نان نفقہ کی ادائیگی برقراررکھتے ہوئےشوہر حق نواز کی اپیل خارج کردی اوربیوی کی نان و نفقہ کے حوالے سے جاری ڈگری بحال کردی۔
جسٹس سلطان تنویر احمد نے تحریری فیصلہ جاری کیا،آٹھ صفحات کامشتمل تحریری فیصلہ عدالتی نظیر قراردے دیاگیاہے۔
عدالت نے فیملی کورٹ کا فیصلہ درست  قراردیتے ہوئے اپیلٹ کورٹ کا فیصلہ بھی برقراررکھااورکہاکہ بیوی کو واپس بلانے کے باوجود نان نفقہ سے انکار ناممکن ہے،مخصوص حالات میں قانونی مدت لاگو نہیں ہوتی۔بیوی 2012 سے نان نفقہ سے محروم تھی،عدالت نے فیصلے میں شوہر کی علیحدگی کے اعتراف کا حوالہ بھی دیااوراعادہ حقوق زوجیت کا دعویٰ شوہر کے خلاف گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close