اہم ترین آل راؤنڈر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ کی مایہ ناز آل راؤنڈر سوزی بیٹس نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

 

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سوزی بیٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 میں انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گی، یوں ان کا تقریباً 20 سالہ شاندار کیریئر اختتام کو پہنچے گا۔

حال ہی میں انجری سے صحت یاب ہو کر ٹیم میں واپس آنے والی بیٹس آئندہ ہفتے 15 رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہوں گی جس کے بعد وہ ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوں گی جہاں نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

بیٹس کا کہنا ہے کہ وقت کس تیزی سے گزرا، اس کا احساس ہی نہیں ہوا، اور ملک کی نمائندگی ان کے لیے ہمیشہ باعثِ فخر رہی ہے، بس اب آخری ہدف ایک اور ورلڈ کپ جینا ہے۔

2006 میں ڈیبیو کرنے والی سوزی بیٹس خواتین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی ہیں جبکہ ون ڈے میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں۔

وہ 2011 سے تقریباً سات سال تک ٹیم کی قیادت بھی کر چکی ہیں۔

نیوزی لینڈ کی موجودہ کپتان امیلیا کر نے انہیں تاریخ کی عظیم ترین کرکٹرز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close