اٹک (آئی این پی )ملکی معیشت کیلئے اچھی خبرآگئی ،ضلع اٹک میں جنڈ 1کنویں سے گیس کی پیداواربحال ہوگئی۔ ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق جنڈ1سے یومیہ 21ملین مکعب فٹ سے زائد گیس کی پیداوارشروع ہوگئی،2019میں کنویں سے یومیہ 7ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہورہی تھی۔ او جی ڈی سی نیجدید تکنیکی اقدامات سیکنویں کوکامیابی سے بحال کیا،جنڈ 1کی بحالی سے ملکی گیس سپلائی میں مزید بہتری آئیگی۔واضح رہے اس وقت ملک میں گیس کی شدید کمی ہے ، کنویں سے پیداوار بحالی سے مشکلات میں کمی متوقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






