راولپنڈی (آئی این پی )دارالعلوم تعلیم القرآن راولپنڈی کے مہتمم جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی انتقال کر گئے۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دارالعلوم تعلیم القرآن راولپنڈی کے مہتمم جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا اشرف علی کی وفات کی خبر افسوسناک ہے ۔اللہ کریم ان کی خدمات جلیلہ کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور ان کے لئے صدقات جاریہ بنائے ۔مرحوم کی طویل عرصہ بیماری کو ان کی بشری لغزشوں کا کفارہ اور درجات عالیہ کا سبب بنائے ۔دارالعلوم تعلیم القرآن اور خانوادہ مولانا غلام اللہ خان کی خدمات کو اللہ کریم جاری وساری رکھے ۔ اہل خانہ ،متعلقین ،تلامذہ اور منتسبین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ،اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






