لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے اساتذہ کیلئے ای بائیک اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سی ایم پنجاب ای بائیک ٹیچر اسکیم کیلئے آن لائن درخواستیں جلد شروع ہونگی،اساتذہ پنجاب ٹیچرز فائو نڈیشن ویب سائٹ کے ذریعے اس کے لئے اپلائی کرسکیں گے۔درخواست کیلئے سی این آئی سی،سروس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس لازمی ہوگا،ای بائیک اسکیم کیلئے پاسپورٹ سائز تصویر بھی درکار ہوگی،درخواست جمع کروانے کے بعد تصدیقی سلپ ڈائو ن لوڈ کرنا لازمی ہوگا،تصدیق کے بعد پنجاب ٹیچرز فاونڈیشن کی جانب سے ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔پنجاب ای بائیک اسکیم میں بائیک کی قیمت 2 سے اڑھائی لاکھ روپے تک ہوگی جس میں حکومت کی جانب سے 30 سے 40 فیصد سبسڈی فراہم کی جائے گی اورباقی رقم اساتذہ آسان اقساط میں 2 سے 3 سال میں ادا کریں گے۔ ای بائیک کی ماہانہ قسط 3600 سے 4200 روپے تک متوقع ہے،اساتذہ کیلئے اسکیم کے تحت بلاسود اقساط میں ای بائیک حاصل کرنا ممکن ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






