محمود خان اچکزئی کی ناراضگی , بیرسٹر گوہر نے اہم اعلان کر دیا

راولپنڈی، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے محمود خان اچکزئی کی ممکنہ ناراضگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی تحفظات ہیں تو انہیں ہر صورت دور کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مردان جلسے میں اچکزئی کی عدم شرکت پر ابھی تک براہ راست بات نہیں ہوسکی، تاہم اس معاملے کو جلد حل کرلیا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات ہیں کہ محمود اچکزئی جو بھی فیصلہ کرینگے، پارٹی اس کی پیروی کرے گی، جس سے دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت سیاسی ہم آہنگی اور اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بانی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت تشویشناک ہے اور پارٹی ان کی جلد رہائی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، اس سلسلے میں اقدامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے سہیل آفریدی سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات بتانے سے گریز کیا جبکہ سوشل میڈیا کے حوالے سے کہا کہ اس پر کسی کا مکمل کنٹرول نہیں، پارٹی کا اصل مؤقف صرف قیادت ہی پیش کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close