پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو دو ارب ڈالر قرض واپس کر دیا ہے جس کی تصدیق اسٹیٹ بینک نے کر دی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو تئیس اپریل کو مزید ڈیڑھ ارب ڈالر کی ادائیگی بھی کرنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض واپسی کے باوجود ملکی زر مبادلہ ذخائر پر فرق نہیں پڑے گا کیونکہ بیرونی ادائیگی کا انتظام موجود ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حالیہ عالمی صورتحال کے باعث متحدہ عرب امارات نے رقم جلد واپس مانگی تھی جس پر پاکستان نے ادائیگی کا فیصلہ کیا۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان اس رقم پر چھ فیصد شرح سے سود ادا کر رہا تھا جبکہ یہ قرض پہلے سالانہ بنیاد پر آگے بڑھایا جاتا رہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






