پاکستان نے چار سال بعد عالمی مالیاتی منڈی میں واپسی کرتے ہوئے 50 کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ جاری کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ نے اس پیش رفت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد مزید عالمی اور سکوک بانڈز کے اجرا کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کے اجرا میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے، جس سے پاکستان کی معیشت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور عالمی منڈیوں میں ملک کی مالیاتی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔
یہ یورو بانڈ تین سال کی مدت کے لیے جاری کیا گیا ہے، اور وزارت خزانہ کے مطابق مشکل عالمی معاشی حالات کے باوجود اس کا کامیاب اجرا ایک اہم پیش رفت ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ 25 کروڑ ڈالر کا پانڈا بانڈ بھی جلد جاری کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






