ساہیوال کی تحصیل کمیر میں ٹریفک حادثے کے دوران دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ تھانہ کمیر کی حدود میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نے مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار کر کچل دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، تاہم کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
جاں بحق افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کی گئیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد کار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






